کیا ہے یہ زندگی۔۔۔ زندگی تو بس جی رہے ہیں لیکن یہ زندگانی کے
یہ گزرے سال اور ہر سال بعد نیا سال کو جی رہے ہیں۔ لیکن در حقیقت زندگی میں ماضی
کے یہ سال کیسے گزرے، اور آنے والا یہ نیا سال زندگی میں کیسے گزرے گا۔ کیا یہ نیا
سال 2024 خوش آئند ہوگا، کیا یہ خوشحال ثابت ہوگی، کیا اس نئے سال میں ہمارے رشتہ
داری، ہماری دوستی، یاری، اور دوسرے رشتے اسی طرح برقرار رئینگے۔ اور کیا ہم ایسے
رشتوں کو برقرار رکھ پائینگے؟ کیا ہم اس نئے سال کو جی پائینگے؟ کیا پتہ ہم اس سال
کے کتنے دن، کتنی راتیں، کتنے ہفتے زندہ رہینگے؟
زندگی کے یہ دن، ہفتے، مہینے اور سال کیسے گزرے اور اب یہ سال
نو کیسا گذرےگا یہ ہم میں ہر فرد پر انحصار کرتا ہے کہ ہم اپنے عزیز و اقارب، دوست
احباب سے رشتے کیسے نبائینگے اور کیسا برتاو رکھتے ہیں۔ اس زندگی میں یہ ہم میں ہر
فرد پر فرض بنتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھے حسن سلوک رکھے۔ ایک دوسرے کے
احساسات کا احترام کرے۔ ایک دوسرے کے باتوں پر صبرو تعامل کا مظاہرہ کرے۔
کیا اس سال نو کے موقع پر ہم نے یہ عہد کی ہے کہ اس سال میں ہم
اتنے کتب 📙 مطالعہ کرینگے؟
کیا ہم نے یہ عہد کی ہے کہ ہم اتنے کتب کے تحفہ 🎁 دینگے؟
ہم اپنے معاشرے میں کتب بینی و لائبریری کے لیے کتنی کوششیں
کرینگے؟
آئے ہم یہ عہد کرے کہ خود کتب نویسی، کتب بینی فروغ دینگے اور
اپنے گھر، دوست احباب اور اپنے معاشرے میں کتب کی نشوونما کے لیے کام کرینگے۔
آئے ہم کتب بینی کو فروغ دیں۔
تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں کریں۔
لائبریریوں کے تعمیر و فعالیت پر کام کریں۔
آئے ہم اس سال نو کو مبارک بنائے اپنے لیے دوسروں کے لیے تعلیم
و لائبریری کو فروغ دیں۔ علم کی شمع کو روشن رکھنے میں ایک دوسرے ہے معاون ثانت
ہوں۔
آسانیاں بھانٹیں۔ خوشیاں بھانٹیں
کتاب پڑھے۔ سماج سنواریں

No comments:
Post a Comment